الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. زيد بن الصامت أبو عياش الزرقي " ويقال عبيد بن معاوية بن الصامت كان ينزل المدينة ويقال زيد بن النعمان ويقال الفضيل بن معاذ بن الصامت "
سیدنا زید بن صامت ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نام عبید بن معاویہ بن صامت تھا (مدینہ میں رہتے تھے)، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ زید بن نعمان تھا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ فضیل بن معاذ بن صامت تھا
حدیث نمبر: 5116
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْكُوفِيِّ، ثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، حَدَّثَنِي مُجَاهِدُ بْنُ جَبْرٍ الْمَكِّيُّ، ثَنَا أَبُو عَيَّاشٍ الزُّرَقِيُّ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَقِيَهِ الْمُشْرِكُونَ بِعُسْفَانَ وَعَلَى خَيْلِهِمْ يَوْمَئِذٍ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَحَضَرَتْنَا صَلَاةُ الظُّهْرِ، فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ، فَهَمَّ الْمُشْرِكُونَ أَنْ يَحْمِلُوا عَلَيْنَا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّهَا سَتَحْضُرُهُمْ صَلَاةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِمْ مِنْ أَوْلَادِهِمْ - يَعْنُونَ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْآيَاتِ الَّتِي فِيهَا صَلَاةُ الْخَوْفِ، " فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَأَقَامَ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، وَالْمُشْرِكُونَ يَوْمَئِذٍ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ، فَرَكَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَكَعْنَا، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَقَامَ الْمُؤَخَّرُ، فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ سُجُودِهِمْ سَجَدَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ، فَتَلَاوَمَ الْمُشْرِكُونَ بَيْنَهُمْ، " قَالَ أَبُو عَيَّاشٍ: " فَصَلَّى بِنَا فِي أَرْضِ بَنِي سُلَيْمٍ أَيْضًا مِثْلَهَا.
سیدنا ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ کیا، تو عسفان میں مشرکین سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا ہوا، اور اس دن ان کے گھڑ سواروں پر خالد بن ولید سالار تھے۔ ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو مؤذن نے اذان دی اور نماز کی اقامت کہی، تو مشرکین نے ہم پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا، پھر ان میں سے بعض نے کہا: اب ان پر ایک ایسی نماز آنے والی ہے جو انہیں اپنی اولاد سے بھی زیادہ محبوب ہے - ان کی مراد نماز عصر سے تھی - تو جبریل علیہ السلام خوف کی نماز والی آیات لے کر آئے، پھر جب نماز کا وقت آیا تو مؤذن نے اذان دی اور اقامت کہی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے دو صفیں بنا لیں، اور اس دن مشرکین قبلہ کی طرف تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو ہم نے بھی رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور قریبی صف نے بھی سجدہ کیا، اور پچھلی صف کھڑی رہی، جب یہ سجدے سے فارغ ہوئے تو پچھلی صف نے سجدہ کیا، تو مشرکین آپس میں ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے۔ ابوعیاش کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بنو سلیم کی سرزمین میں بھی اسی طرح نماز پڑھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5116]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 215، حدیث 5135»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5116 in Urdu