الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. ما أسند سعد بن عبادة رضي الله عنه
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5367
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ طَلْحَةَ الْيَامِيِّ، عَنْ هُذَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتٍ، فَقُمْتُ مُقَابِلَ الْبَابِ، فَاسْتَأْذَنْتُ، فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ تَبَاعَدْ، ثُمَّ جِئْتُ، فَاسْتَأْذَنْتُ، فَقَالَ: وَهَلِ الِاسْتِئْذَانُ إِلَّا مِنَ النَّظَرِ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر میں تھے، میں دروازے کے بالمقابل کھڑا ہو کر اندر آنے کی اجازت مانگنے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اشارہ کیا کہ دور ہو جاؤ۔ پھر میں آیا اور اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اجازت مانگنا تو صرف اس لیے ہے کہ نظر نہ پڑے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5367]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 22، حدیث 5386»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5367 in Urdu