الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. سعد بن الربيع الأنصاري رضي الله عنه " عقبي، بدري، أحدي، نقيب "
سیدنا سعد بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ، بدر اور احد میں شریک، نقیب
حدیث نمبر: 5387
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَ سَعْدٍ وَبَيْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَرَجَعَ بِهِ إِلَى أَهْلِهِ، فَقَالَ: اخْتَرْ أَيَّ امْرَأَتَيَّ شِئْتَ أُطَلِّقْهَا لَكَ، وَمَالِي لَكَ نِصْفَيْنِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ، فَدَلُّوهُ عَلَيْهَا، فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى أَصَابَ شَيْئًا، فَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَلَقِيَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: " مَهْيَمْ؟ "، فَقَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ کرایا۔ سعد رضی اللہ عنہ انہیں اپنے گھر لے گئے اور کہا: میری دونوں بیویوں میں سے جسے تم چاہو، میں تمہارے لیے اسے طلاق دے دیتا ہوں، اور میرا مال تمہارے اور میرے درمیان آدھا آدھا ہے۔ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تمہارے اہل اور مال میں برکت دے، مجھے بازار کا راستہ بتا دو۔ چنانچہ انہوں نے انہیں بازار کا راستہ بتا دیا، تو وہ اس وقت تک واپس نہ آئے جب تک کچھ کما نہ لیا، پھر انصار کی ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو ان پر زردی کا نشان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے انصار کی ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کر لیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5387]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 27، حدیث 5406»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5387 in Urdu