الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. وما أسند أبو سعيد الخدري رضي الله عنه
اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5423
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ، ثَنَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عَلَى بَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَذَاكَرُ، يَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ وَيَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا تَفَقَّأَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ: " يَا هَؤُلَاءِ أَبِهَذَا بُعِثْتُمْ؟ أَمْ بِهَذَا أُمِرْتُمْ؟ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر بیٹھے آپس میں گفتگو کر رہے تھے، لوگ قرآن کی آیتوں کے بارے میں بحث کر رہے تھے، یہ کوئی ایک آیت سے کھینچ تان کرتا اور وہ کسی اور آیت سے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر گویا انار کے دانے پھوٹ رہے تھے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا تھا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! کیا تمہیں اسی کے لیے بھیجا گیا ہے؟ یا تمہیں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے؟ میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ تم میں سے ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5423]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 37، حدیث 5442»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5423 in Urdu