الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. سعد بن ضميرة السلمي " كان ينزل المدينة "
سیدنا سعد بن ضمیرہ سلمی رضی اللہ عنہ، مدینہ میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5437
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ دَفَنَهُ قَوْمُهُ، فَلَفِظَتْهُ الْأَرْضُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَأَلْقَوْهُ بَيْنَ ضَوَاحِي جَبَلٍ، وَرَبَوْا عَلَيْهِ بِالْحِجَارَةِ، فَأَكَلَتْهُ السِّبَاعُ، قَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا خُبِّرَ أَنَّ الْأَرْضَ لَفِظَتْهُ قَالَ: أَمَا إِنَّ الْأَرْضَ تَقْبَلُ مَنْ هُوَ شَرٌّ مِنْهُ، وَلَكِنَّ اللهَ أَرَادَ أَنْ يُرِيَكُمْ عِظَمَ الدَّمِ عِنْدَهُ.
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب وہ (محلم بن جثامہ) فوت ہوا تو اس کی قوم نے اسے دفن کیا، مگر زمین نے اسے تین بار اگل دیا، چنانچہ انہوں نے اسے پہاڑ کے دامن میں پھینک دیا اور اس پر پتھر ڈال دیے تو درندوں نے اسے کھا لیا۔ ابن ابی زناد کہتے ہیں: مجھے پہنچا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ زمین نے اسے اگل دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یاد رکھو، زمین تو اس سے بھی بدتر شخص کو قبول کر لیتی ہے، لیکن اللہ نے چاہا کہ تمہیں ناحق خون کی سنگینی دکھا دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5437]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 42، حدیث 5456»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5437 in Urdu