الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. سعد بن تميم أبو بلال السكوني " كان ينزل الشام بدمشق "
سیدنا سعد بن تمیم ابوبلال سکونی رضی اللہ عنہ، دمشق شام میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5443
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيْنَ بَنُوكَ؟ " قُلْتُ: هَا هُمْ أُولَاءِ، قَالَ: " فَائْتِنِي بِهِمْ " فَأَمَرْتُ أَهْلِي فَأَلْبَسْتُهُمْ قُمُصًا بَيْضَاءَ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِهِمْ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُمْ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالضَّلَالَةِ، وَمِنَ الْفَقْرِ الَّذِي يُصِيبُ بَنِي آدَمَ.
بلال بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بیٹے کہاں ہیں؟“ میں نے عرض کیا: وہ یہ رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں میرے پاس لاؤ۔“ چنانچہ میں نے اپنے گھر والوں کو حکم دیا تو انہوں نے انہیں سفید قمیضیں پہنائیں، پھر میں انہیں لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں انہیں کفر و گمراہی سے، اور اس فقر سے جو بنی آدم کو پہنچتا ہے، تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5443]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 45، حدیث 5462»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5443 in Urdu