الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5546
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، (ح) . وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ، قَالَا: ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ بِكَبَائِسَ مِنْ هَذَا السَّخْلِ، فَوَضَعَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَنْ جَاءَ بِهَذَا؟ "، فَكَانَ لَا يَجِيءُ أَحَدٌ إِلَّا صَبَّ الَّذِي جَاءَ بِهِ، فَنَزَلَتْ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الأَرْضِ وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ، وَنَهَى يَوْمَئِذٍ عَنِ الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ ابْنِ الْحُبَيْقِ، أَنْ يُؤْخَذَ فِي الصَّدَقَةِ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ: " صِنْفَانِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ "، وَقَالَ عَبَّادٌ، قَالَ سُفْيَانُ: " السَّخْلُ الشِّيصُ ".
قَالَ الزُّهْرِيُّ: " صِنْفَانِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ "، وَقَالَ عَبَّادٌ، قَالَ سُفْيَانُ: " السَّخْلُ الشِّيصُ ".
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ (نکالنے) کا حکم دیا، تو ایک آدمی اسی گھٹیا کھجور کے خوشے لے کر آیا اور وہاں رکھ دیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”یہ کون لایا ہے؟“ پھر جو بھی آتا وہ جو کچھ لایا ہوتا اسے (وہیں) ڈال دیتا، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! اپنی پاکیزہ کمائی میں سے اور جو کچھ ہم نے تمہارے لیے زمین سے نکالا ہے اس میں سے خرچ کرو، اور اس کی ردی چیز صدقہ کرنے کا ارادہ نہ کرو“ [سورۃ البقرہ: 267] ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی دن جُعرور اور لونِ ابن حُبیق کو صدقے میں لینے سے منع فرمایا۔ زہری کہتے ہیں: ”یہ مدینہ کی کھجور کی دو قسمیں ہیں۔“ اور عباد کہتے ہیں کہ سفیان نے کہا: ”السَّخْل، شِیص (خراب و ناقص کھجور) کو کہتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5546]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 76، حدیث 5567»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5546 in Urdu