🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5554
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنَا مَالِكٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّهُ قَالَ: رَأَى عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ يَغْتَسِلُ فَقَالَ: وَاللهِ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَلُبِطَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ وَاللهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ، فَقَالَ: " هَلْ تَتَّهِمُونَ لَهُ أَحَدًا؟ "، قَالُوا: نَتَّهِمُ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، أَلَا بَرَّكْتَ؟ اغْتَسِلْ لَهُ " فَغَسَلَ لَهُ عَامِرٌ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ، ثُمَّ صُبَّ عَلَيْهِ، فَرَاحَ سَهْلٌ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو غسل کرتے دیکھا تو کہا: اللہ کی قسم! میں نے آج جیسا جسم اور پردہ نشین کی سی جِلد کبھی نہیں دیکھی۔ چنانچہ سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ گر پڑے، اللہ کی قسم! وہ اپنا سر تک نہیں اٹھا سکتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کسی پر شبہ ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہمیں عامر بن ربیعہ پر شبہ ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عامر بن ربیعہ کو بلایا اور ان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں مار ڈالتا ہے، تم نے برکت کی دعا کیوں نہ کی؟ اب اس کے لیے غسل کرو۔“ چنانچہ عامر رضی اللہ عنہ نے ایک پیالے میں اپنا چہرہ، ہاتھ، کہنیاں، گھٹنے، پاؤں کے کنارے اور تہبند کا اندرونی حصہ دھویا، پھر وہ پانی سہل پر ڈالا گیا، تو سہل رضی اللہ عنہ روانہ ہو گئے اور انہیں کوئی تکلیف نہ رہی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5554]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 79، حدیث 5575»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5554 in Urdu