الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5566
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَرِضَ فِينَا رَجُلٌ حَتَّى صَارَ جِلْدًا عَلَى عَظْمٍ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ جَارِيَةٌ تَعُودُهُ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَقَالَ لِلْقَوْمِ الَّذِي يَعُودُونَهُ سِيرُوا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَةٍ حَرَامًا لِيُقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ لِيُطَهِّرَنِي، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالُوا: وَاللهِ لَوْ حُمِلَ إِلَيْكَ لَتَفَسَّخَتْ عِظَامُهُ، وَلَوْ ضُرِبَ لَمَاتَ، فَقَالَ: خُذُوا لَهُ مِائَةَ شِمْرَاخٍ أُثْكُولٍ، فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم میں ایک آدمی بیمار ہو گیا یہاں تک کہ وہ صرف جِلد اور ہڈی رہ گیا، اس کی عیادت کے لیے ایک لونڈی اس کے پاس آئی تو اس نے اس سے بدکاری کر لی۔ اس نے عیادت کرنے والوں سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ، میں نے ایک عورت سے حرام کاری کر لی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر حد قائم کریں تاکہ مجھے پاک کر دیں۔ لوگوں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی، پھر کہا: اللہ کی قسم! اگر اسے آپ کے پاس اٹھا کر لایا گیا تو اس کی ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی، اور اگر اسے مارا گیا تو وہ مر جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے کھجور کے خوشے کی سو شاخیں لے لو، اور اسے ایک ہی بار مار دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5566]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 84، حدیث 5587»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5566 in Urdu