الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. عبد الرحمن بن أبي ليلى عن سهل بن حنيف
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5585
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ، قَالَا: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: كَانَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَقَيْسُ بْنُ سَعْدٍ، بِالْقَادِسِيَّةِ، فَمَرُّوا عَلَيْهِمَا بِجِنَازَةٍ، فَقَامَا، فَقِيلَ لَهُمَا: إِنَّمَا هُوَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَقَالَا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَامَ، فَقِيلَ: إِنَّهَا جِنَازَةُ يَهُودِيٍّ، فَقَالَ: " أَلَيْسَتْ نَفْسًا.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: سیدنا سہل بن حنیف اور سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہما قادسیہ میں تھے کہ ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، تو وہ دونوں کھڑے ہو گئے، ان سے کہا گیا: یہ تو اہلِ زمین (غیرمسلم) میں سے ہے۔ ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے، عرض کیا گیا: یہ تو ایک یہودی کا جنازہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ ایک جان نہیں ہے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5585]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 90، حدیث 5606»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5585 in Urdu