الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. باب (أحاديث 5639–5675)
باب (احادیث 5639 تا 5675)
حدیث نمبر: 5648
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ، فَقَالَ: لَوْ أَنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُ، لَقُمْتُ حَتَّى أَطْعَنَ بِهِ فِي عَيْنِكَ، إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سوراخ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھانکا، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کنگھی تھی جس سے آپ اپنا سر کھجا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تو جھانک رہا ہے تو میں کھڑا ہو کر یہ تیری آنکھ میں گھونپ دیتا، اجازت طلب کرنا تو صرف نگاہ کی وجہ سے ہی مقرر کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5648]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 111، حدیث 5669»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5648 in Urdu