الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. مالك بن أنس عن أبي حازم
امام مالک بن انس کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5748
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ الْأَشْيَاخُ، فَقَالَ لِلْغُلَامِ: أَتَأْذَنُ أَنْ أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ؟ "، قَالَ الْغُلَامُ: وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ لَا أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْكَ أَحَدًا، فَتَلَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مشروب لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بزرگ لوگ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا: ”کیا تم اجازت دیتے ہو کہ میں یہ بزرگوں کو دے دوں؟“ لڑکے نے عرض کیا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ، میں آپ سے ملنے والے اپنے حصے پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ برتن اسی کے ہاتھ میں تھما دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5748]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 139، حدیث 5769»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5748 in Urdu