الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. أبو غسان محمد بن مطرف عن أبي حازم
ابوغسان محمد بن مطرف کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5777
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّهُ لَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيمِ.
سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی لوگوں کے دیکھنے میں اہلِ جنت کا سا عمل کرتا ہے، حالانکہ وہ اہلِ جہنم میں سے ہوتا ہے، اور وہ لوگوں کے دیکھنے میں اہلِ جہنم کا سا عمل کرتا ہے، حالانکہ وہ اہلِ جنت میں سے ہوتا ہے، اعمال کا دارومدار تو خاتموں پر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5777]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 147، حدیث 5798»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5777 in Urdu