🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. عبد الله بن جعفر بن نجيح المدني عن أبي حازم
عبداللہ بن جعفر بن نجیح مدنی کی ابوحازم سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5794
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَنْبَرٍ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ، فَشَرِبَ وَالْأَشْيَاخُ عَلَى يَسَارِهِ، وَغُلَامٌ هُوَ أَصْغَرُ الْقَوْمِ عَلَى يَمِينِهِ، فَلَمَّا شَرِبَ قَالَ: يَا غُلَامُ تَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ الْأَشْيَاخَ؟ " قَالَ: مَا كُنْتُ أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْ فَضْلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
ابوحازم کہتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا، بزرگ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں طرف تھے، اور قوم کا سب سے چھوٹا لڑکا دائیں طرف تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا تو فرمایا: ”اے لڑکے! کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں یہ بزرگوں کو دے دوں؟“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں آپ کے بچے ہوئے (تبرک) میں سے اپنے حصے پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اسی کو دے دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5794]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 151، حدیث 5815»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5794 in Urdu