الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. إسماعيل بن قيس الأنصاري، عن أبي حازم
اسماعیل بن قیس انصاری کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5808
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزَاةٍ لَهُ فِي يَوْمٍ حَارٍّ، فَوُضِعَ لَهُ مَاءٌ يَتَبَرَّدُ بِهِ، فَجَاءَ الْعَبَّاسُ رَحِمَهُ اللهُ، فَوَلَّاهُ ظَهْرَهُ وَسَتَرَهُ بِكِسَاءٍ كَانَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: " مَنْ هَذَا؟ " فَقَالَ: عَمُّكَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى طَلَعَتْ عَلَيْنَا مِنَ الْكِسَاءِ، وَقَالَ: سَتَرَكَ اللهُ يَا عَمِّ وَذُرِّيَّتَكَ مِنَ النَّارِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گرم دن اپنے کسی غزوے سے واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ٹھنڈا ہونے کے لیے پانی رکھا گیا، اتنے میں عباس رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیٹھ کر لی اور جو چادر وہ اوڑھے ہوئے تھے اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پردہ کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! یہ آپ کے چچا عباس ہیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ وہ چادر سے ہمیں نظر آنے لگے، اور فرمایا: ”اے چچا! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی اولاد کو آگ سے بچائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5808]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 154، حدیث 5829»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5808 in Urdu