الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. زكريا بن منظور بن ثعلبة بن مالك القرظي، عن أبي حازم، عن سهل بن سعد
زکریا بن منظور بن ثعلبہ بن مالک قرظی کی ابوحازم کے واسطے سے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5819
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَا: ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَإِذَا شَاةٌ شَائِلَةٌ بِرِجْلِهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ: " تَرَوْنَ هَذِهِ الشَّاةَ هَيِّنَةً عَلَى أَهْلِهَا؟ "، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ هَذِهِ الشَّاةِ عَلَى أَهْلِهَا، وَلَوْ كَانَتِ الدُّنْيَا تَزِنُ عِنْدَ اللهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ، مَا سَقَى كَافِرًا مِنْهَا شَرْبَةَ مَاءٍ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ سے گزرے تو دیکھا کہ ایک بکری مری پڑی ہے اور اپنی ٹانگ اوپر اٹھائے ہوئے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیکھتے ہو کہ یہ بکری اپنے مالکوں کے نزدیک کتنی حقیر ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا اللہ کے نزدیک اس بکری سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنی یہ اپنے مالکوں کے نزدیک حقیر ہے، اور اگر دنیا اللہ کے نزدیک مچھر کے پر برابر بھی وزن رکھتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5819]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 157، حدیث 5840»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5819 in Urdu