🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. عبد العزيز بن أبي حازم عن أبيه
عبدالعزیز بن ابی حازم کی اپنے والد سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5860
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ يَسْأَلُ عَنِ الْمِنْبَرِ: مِنْ أَيِّ عُودٍ هُوَ؟ فَقَالَ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى فُلَانَةَ، امْرَأَةٍ سَمَّاهَا، فَقَالَ: مُرِي غُلَامَكِ النَّجَّارَ يَعْمَلُ لِي أَعْوَادًا أُكَلِّمُ النَّاسَ عَلَيْهَا، فَعَمِلَ لَهُ هَذِهِ الثَّلَاثَ الدَّرَجَاتِ مِنْ طَرْفَاءِ الْغَابَةِ، فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي الدَّرَجَاتِ - فَوُضِعَتْ بِهَذَا الْمَوْضِعِ، قَالَ سَهْلٌ: فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَ يَوْمٍ جَلَسَ عَلَيْهَا فَكَبَّرَ، وَكَبَّرَ النَّاسُ خَلْفَهُ، ثُمَّ رَكَعَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَنَزَلَ الْقَهْقَرَى، فَسَجَدَ فِي أَصْلِ الْمِنْبَرِ، ثُمَّ عَادَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ آخِرِ صَلَاتِهِ، يَصْنَعُ فِيهَا كَمَا صَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى، فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا فَعَلْتُ هَذِهِ لِتَأْتَمُّوا بِي، وَلِتَعْلَمُوا صَلَاتِي.
ابوحازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے سنا جب ان سے منبر کے بارے میں پوچھا جا رہا تھا کہ وہ کس لکڑی کا بنا تھا؟ تو انہوں نے بتایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کی طرف پیغام بھیجا جس کا انہوں نے نام بھی لیا اور فرمایا: ”اپنے بڑھئی غلام سے کہو کہ میرے لیے چند تختے بنا دے جن پر بیٹھ کر میں لوگوں سے بات کروں۔“ چنانچہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جنگل کی جھاؤ کی لکڑی سے یہ تین درجے بنائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو انہیں اس جگہ رکھا گیا۔ سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ پہلے دن جب آپ اس پر بیٹھے تو تکبیر کہی اور لوگوں نے آپ کے پیچھے تکبیر کہی، پھر آپ نے منبر ہی پر رکوع کیا، پھر سر اٹھایا، پھر پیچھے کی طرف اترے اور منبر کے پائے کے پاس سجدہ کیا، پھر واپس اوپر چڑھے یہاں تک کہ اپنی نماز پوری کر لی، باقی نماز میں بھی ویسا ہی کرتے رہے جیسا پہلی رکعت میں کیا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے لوگو! میں نے یہ اس لیے کیا کہ تم میری اقتدا کرو اور میری نماز سیکھ لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5860]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 168، حدیث 5881»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5860 in Urdu