الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. عبد العزيز بن أبي حازم عن أبيه
عبدالعزیز بن ابی حازم کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5876
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ جُرْحِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ: جُرِحَ وَجْهُهُ، وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ، وَهُشِّمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَى رَأْسِهِ، وَكَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَغْسِلُ الدَّمَ، وَكَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَسْكُبُ عَلَيْهَا بِالْمِجَنِّ، فَلَمَّا رَأَتْ فَاطِمَةُ أَنَّ الدَّمَ لَا يَزِيدُهُ الْمَاءُ إِلَّا كَثْرَةً، أَخَذَتْ قِطْعَةَ حَصِيرٍ، فَأَحْرَقَتْهُ حَتَّى صَارَ رَمَادًا، ثُمَّ أَلْزَقَتْهُ بِالْجُرْحِ فَاسْتَمْسَكَ الدَّمُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے غزوہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہو گیا تھا، آپ کا سامنے کا دانت ٹوٹ گیا تھا، اور آپ کے سر پر خود ٹوٹ کر بیٹھ گیا تھا۔ سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خون دھو رہی تھیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ڈھال سے اس پر پانی ڈال رہے تھے۔ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دیکھا کہ پانی سے خون اور بڑھتا جا رہا ہے تو انہوں نے چٹائی کا ایک ٹکڑا لے کر اسے جلایا یہاں تک کہ وہ راکھ بن گیا، پھر اسے زخم پر لگا دیا تو خون بند ہو گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5876]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 172، حدیث 5897»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5876 in Urdu