الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
159. نافع بن جبير بن مطعم، عن سهل بن سعد
نافع بن جبیر بن مطعم کی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5991
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ إِلَى سُتْرَةٍ، فَلْيَدْنُ مِنْهَا، لَا يَجُوزُ الشَّيْطَانُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ صَلَاتِهِ هَكَذَا رَوَاهُ ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سترے کی طرف نماز پڑھے تو اس کے قریب ہو جائے، تاکہ شیطان اس کے اور اس کی نماز کے درمیان حائل نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے ابن لہیعہ نے عبیداللہ بن ابی جعفر، صفوان بن سلیم، نافع بن جبیر کے واسطے سے سہل بن سعد سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ ابن عیینہ نے اسے صفوان بن سلیم اور نافع بن جبیر کے واسطے سے سہل بن ابی حثمہ سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5991]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 204، حدیث 6014»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 5991 in Urdu