الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. نسبة أبي بكر الصديق " واسمه رضي الله عنه: أبو بكر عبد الله بن عثمان بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة "
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نسب، اور آپ کا نام: ابوبکر عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ
حدیث نمبر: 6
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ الْبُخَارِيُّ، ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا، ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - عَنِ اسْمِ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَتْ: " عَبْدُ اللهِ "، فَقُلْتُ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: عَتِيقٌ، فَقَالَتْ: إِنَّ أَبَا قُحَافَةَ كَانَ لَهُ ثَلَاثَةٌ، فَسَمَّى وَاحِدًا عَتِيقًا، وَمُعَيْتِقًا، وَمُعْتَقًا ".
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ابوبکر رضی اللہ عنہ کا نام پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”عبداللہ۔“ میں نے عرض کیا: لوگ تو انہیں عتیق کہتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”ابوقحافہ کے ہاں تین بیٹے تھے، انہوں نے ایک کا نام عتیق، دوسرے کا معیتق، اور تیسرے کا معتق رکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 6]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 53، حدیث 6»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6 in Urdu