الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. سعيد بن المسيب، عن سلمان
سعید بن مسیب کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6135
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَحُمَيْدٍ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَابْنَ مَسْعُودٍ دَخَلَا عَلَى سَلْمَانَ يَعُودَانِهِ، فَبَكَى، فَقَالَا: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ؟ قَالَ: عَهْدٌ عَهِدَهُ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَحْفَظْهُ أَحَدٌ مِنَّا، قَالَ: لِيَكُنْ بَلَاغُ أَحَدِكُمْ، كَزَادِ الرَّاكِبِ، قَالَ مُوَرِّقٌ: " فَنَظَرُوا فِي بَيْتِهِ فَإِذَا إِكَافُ كَذَا وَكَذَا ".
مورق عجلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس آئے تو وہ رو پڑے۔ ان دونوں نے پوچھا: ابوعبداللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ایک عہد لیا تھا جسے ہم میں سے کسی نے محفوظ نہیں رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”تم میں سے ہر ایک کا سامان مسافر کے زادِ راہ جیسا ہونا چاہیے۔“ مورق کہتے ہیں: پھر انہوں نے ان کے گھر میں دیکھا تو وہاں ایک پالان اور فلاں فلاں چیز تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6135]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 261، حدیث 6160»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6135 in Urdu