🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
219. شرحبيل بن السمط الكندي، عن سلمان رضي الله عنه
شرحبیل بن سمط کندی کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6155
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: خَرَجْتُ أَبْتَغِي الدِّينَ فَوَافَقْتُ فِي الرُّهْبَانِ بَقَايَا أَهْلِ الْكِتَابِ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ، وَكَانُوا يَقُولُونَ: هَذَا زَمَانُ نَبِيٍّ قَدْ أَظَلَّ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ لَهُ عَلَامَاتٌ، مِنْ ذَلِكَ شَامَةٌ مُدَوَّرَةٌ بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، فَلَحِقْتُ بِأَرْضِ الْعَرَبِ، وَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَيْتُ مَا قَالُوا كُلَّهُ، وَرَأَيْتُ الْخَاتَمَ، فَشَهِدَتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ أَفْضَلُ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، قَائِمٌ لَا يَفْتُرُ، وَصَائِمٌ لَا يُفْطِرُ، وَإِنْ مَاتَ مُرَابِطًا جَرَى عَلَيْهِ كَصَالِحِ عَمَلِهِ حَتَّى يُبْعَثَ، وَوُقِيَ عَذَابَ الْقَبْرِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دین کی تلاش میں نکلا تو راہبوں میں اہلِ کتاب کے باقی ماندہ لوگوں سے ملا، اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: {وہ اسے ایسے پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں} [البقرة: 146] ، وہ کہا کرتے تھے: یہ ایک نبی کا زمانہ ہے جو قریب آ چکا ہے، وہ عرب کی سرزمین سے ظاہر ہوگا، اس کی کچھ نشانیاں ہیں، ان میں سے ایک اس کے دونوں کندھوں کے درمیان گول تل ہے جو مہرِ نبوت ہے۔ چنانچہ میں عرب کی سرزمین میں جا پہنچا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو چکے تھے، تو میں نے وہ سب کچھ دیکھا جو انہوں نے بتایا تھا، اور میں نے مہرِ نبوت بھی دیکھ لی، تو میں نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”ایک دن اور ایک رات کا پہرہ دینا ایک مہینے کے روزے اور قیام سے افضل ہے، (گویا وہ) ایسا قیام کرنے والا ہے جو سستی نہ کرے اور ایسا روزہ دار ہے جو افطار نہ کرے، اور اگر وہ پہرہ دیتے ہوئے فوت ہو جائے تو اس کے نیک عمل جیسا اجر اسے دوبارہ اٹھائے جانے تک ملتا رہتا ہے، اور وہ عذابِ قبر سے محفوظ رکھا جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6155]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 267، حدیث 6180»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6155 in Urdu