الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
247. أبو عميس، عن إياس بن سلمة
ابوعمیس کی ایاس بن سلمہ سے روایات
حدیث نمبر: 6245
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَيْنٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، وَهُوَ فِي سَفَرٍ، فَجَلَسَ يَتَحَدَّثُ عِنْدَ أَصْحَابِهِ، ثُمَّ انْسَلَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: اطْلُبُوهُ، فَاقْتُلُوهُ، فَسَبَقْتُهُمْ إِلَيْهِ، فَقَتَلْتُهُ، وَأَخَذْتُ سَلَبَهُ، فَنَفَّلَنِي إِيَّاهُ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشرکین میں سے ایک جاسوس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں تھے، وہ بیٹھ کر صحابہ کے پاس باتیں کرنے لگا، پھر چپکے سے نکل گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تلاش کر کے قتل کر دو۔“ تو میں سب سے پہلے اس تک پہنچا اور اسے قتل کر دیا، اور اس کا سامان لے لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سامان مجھے عطا کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6245]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 26، حدیث 6272»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6245 in Urdu