الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
269. من أخبار سالم ووفاته
سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کے واقعات اور وفات
حدیث نمبر: 6346
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَأَرَى فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ أَمْرِ سَالِمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أَرْضِعِيهِ " فَقَالَتْ: إِنَّهُ كَبِيرٌ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَ: " أَوَلَيْسَ أَعْلَمُ أَنَّهُ رَجُلٌ؟ ثُمَّ جَاءَتْ، فَقَالَتْ: وَالَّذِي أَكْرَمَكَ بِمَا أَكْرَمَكَ بِهِ مَا رَأَيْتُ فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ شَيْئًا بَعْدُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے چہرے پر سالم کے معاملے میں کچھ ناگواری محسوس کرتی ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دودھ پلا دو۔“ انہوں نے عرض کیا: وہ تو بڑے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”کیا مجھے معلوم نہیں کہ وہ ایک مرد ہیں؟“ پھر وہ بعد میں آئیں اور عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو عزت بخشی، اس کے بعد میں نے سیدنا ابوحذیفہ کے چہرے پر کچھ نہیں دیکھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6346]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 60، حدیث 6376»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6346 in Urdu