الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
273. سليم بن جابر أبو جابر أبو جري الهجيمي , ويقال جابر بن سليم , والصواب سليم بن جابر
سیدنا سلیم بن جابر ابوجابر ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ، انہیں جابر بن سلیم بھی کہا گیا ہے، لیکن درست سلیم بن جابر ہے
حدیث نمبر: 6357
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعْدٍ أَبُو غِفَارٍ، ثَنَا أَبُو تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيُّ، عَنْ أَبِي جُرَيٍّ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى رَجُلٍ، وَالنَّاسُ لَا يَصْدُرُونَ إِلَّا عَنْ قَوْلِهِ، قُلْتُ: بِاللهِ لِهَذَا الرَّجُلِ، مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " لَا تَقُلْ: عَلَيْكَ السَّلَامُ ؛ فَإِنَّهَا تَحِيَّةُ الْمَيِّتِ، وَلَكِنْ قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
ابوجُرَی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک شخص کے پاس پہنچا جبکہ لوگ ان کی بات سے ہی رجوع کرتے تھے، میں نے پوچھا: اللہ کی قسم دیتا ہوں، یہ شخص کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں نے عرض کیا: علیک السلام یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علیک السلام مت کہو کیونکہ یہ مردے کا سلام ہے، بلکہ السلام علیک کہو۔“ پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6357]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 65، حدیث 6387»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6357 in Urdu