🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. باب فيما أعد الله من عقابه، وغضبه يوم القيامة لمن اغتصب مال مسلم، أو حلف عليه بيمين كاذبة
جو کسی مسلمان کا مال زبردستی چھینے یا اس پر جھوٹی قسم کھائے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن جو عذاب اور غضب تیار کر رکھا ہے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 638
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ لِيَقْتَطِعَ بِهِ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ، لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ فَدَخَلَ الْأَشْعَثُ، فَقَالَ: مَا حَدَّثَكُمَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ فَقُلْنَا: بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: فِيَّ نَزَلَتْ، كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ خُصُومَةٌ فِي أَرْضٍ لَنَا خَاصَمْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَكُنْ لِي بَيِّنَةٌ، فَقَالَ: " أُحَلِّفُهُ؟ " فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِذًا يَحْلِفُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ، لَقِيَ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ " وَنَزَلَتْ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال چھین لے، وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔“ اتنے میں سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ اندر آئے اور پوچھا: ابوعبدالرحمن (عبداللہ بن مسعود) نے تم سے کیا بیان کیا؟ ہم نے کہا: فلاں فلاں بات۔ انہوں نے فرمایا: یہ (آیت) میرے بارے میں نازل ہوئی، میرا اور ایک شخص کا ہماری ایک زمین کے بارے میں جھگڑا تھا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھگڑنے گیا، میرے پاس کوئی گواہ نہیں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس سے قسم لوں؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تو وہ قسم کھا لے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال چھین لے اور وہ اس میں فاجر ہو، وہ اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔“ اور یہ آیت نازل ہوئی: ”بےشک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت کے بدلے بیچ ڈالتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 77] ، آیت کے آخر تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 638]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 234، حدیث 642»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 638 in Urdu