الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
297. سعيد بن جمهان، عن سفينة
سعید بن جمہان کی سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6409
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، (ح) . وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثَنَا حَشْرَجُ بْنُ نُبَاتَةَ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَفِينَةَ عَنِ اسْمِهِ، فَقَالَ: أَنَا مُخْبِرُكَ بِاسْمِي، سَمَّانِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَفِينَةَ، قُلْتُ: لِمَ سَمَّاكَ سَفِينَةَ؟ قَالَ: خَرَجَ وَمَعَنَا أَصْحَابُهُ، فَثَقُلَ عَلَيْهِمْ مَتَاعُهُمْ، فَقَالَ: ابْسُطْ كِسَاءَكَ " فَبَسَطْتُهُ، فَجَعَلَ فِيهِ مَتَاعَهُمْ، ثُمَّ حَمَلَهُ عَلَيَّ، فَقَالَ: " احْمِلْ، مَا أَنْتَ إِلَّا سَفِينَةٌ قَالَ: فَلَوْ حَمَلْتُ يَوْمَئِذٍ وِقْرَ بَعِيرٍ أَوْ بَعِيرَيْنِ أَوْ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ مَا ثَقُلَ عَلَيَّ.
سعید بن جمہان کہتے ہیں: میں نے سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے ان کے نام کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اپنے نام کے بارے میں بتاتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام سفینہ رکھا تھا۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نام سفینہ کیوں رکھا؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر نکلے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بھی تھے، تو صحابہ پر ان کا سامان بھاری پڑ گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی چادر بچھاؤ“، میں نے اسے بچھا دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سب کا سامان رکھ دیا، پھر اسے مجھ پر لاد دیا اور فرمایا: ”اٹھاؤ، تم تو ایک کشتی ہی ہو۔“ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر اس دن میں ایک یا دو اونٹوں کا بوجھ، یا پانچ وسق (سامان) بھی اٹھاتا تو مجھ پر بھاری نہ ہوتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6409]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 82، حدیث 6439»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6409 in Urdu