الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
297. سعيد بن جمهان، عن سفينة
سعید بن جمہان کی سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6414
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَوَّارٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، عَنْ سَفِينَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: خِلَافَةُ النُّبُوَّةِ ثَلَاثُونَ سَنَةً، ثُمَّ يُؤْتِي اللهُ مَنْ يَشَاءُ، أَوْ قَالَ مُلْكَهُ مَنْ يَشَاءُ. قَالَ سَعِيدٌ: " أَمْسَكَ أَبُو بَكْرٍ سَنَتَيْنِ، وَعُمَرُ عَشْرًا، وَعُثْمَانُ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ، وَعَلِيٌّ سِتًّا ".
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبوت کی خلافت تیس سال رہے گی، پھر اللہ جسے چاہے گا (اپنی) بادشاہت عطا فرمائے گا“، یا فرمایا: ”جسے چاہے گا اپنا ملک عطا فرمائے گا۔“ سعید بن جمہان کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دو سال، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دس سال، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بارہ سال، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے چھ سال خلافت کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6414]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 84، حدیث 6444»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6414 in Urdu