الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
297. سعيد بن جمهان، عن سفينة
سعید بن جمہان کی سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6416
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، عَنْ سَفِينَةَ، أَنَّ رَجُلًا دَعَاهُ عَلِيٌّ فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: فَلَوْ دَعَوْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَأَكَلَ مَعَنَا، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَجُلًا، فَجَاءَ، فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيِ الْبَابِ، فَرَأَى قِرَامًا فِي نَاحِيَتَيِ الْبَيْتِ، فَرَجَعَ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا لِعَلِيٍّ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ-: اتْبَعْهُ، فَانْظُرْ مَا رَجَعَهُ، فَتَبِعَهُ، فَقَالَ: مَا رَدَّكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: لَيْسَ لِي أَنْ أَدْخُلَ بَيْتًا مُزَوَّقًا.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دعوت کی اور اس کے لیے کھانا تیار کیا، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بلا لیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ کھانا کھا لیں۔ چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک آدمی بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور دروازے کے دونوں بازو پکڑے تو گھر کے دونوں کناروں پر ایک پردہ (نقش و نگار والا) دیکھا تو واپس لوٹ گئے۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ان کے پیچھے جاؤ اور دیکھو کہ وہ کیوں واپس لوٹے۔ چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو کس چیز نے واپس لوٹایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے مناسب نہیں کہ میں نقش و نگار والے گھر میں داخل ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6416]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 84، حدیث 6446»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6416 in Urdu