الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
299. سويد بن النعمان الأنصاري
سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6426
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أَنَا مَالِكٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَامَ خَيْبَرَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ، وَهِيَ مِنْ أَدْنَى خَيْبَرَ، نَزَلَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ دَعَا بِالْأَزْوَادِ، فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ، فَأَمَرَ بِهِ فَثُرِّيَ، فَأَكَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَى الْمَغْرِبِ، فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ.
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کے سال نکلے، یہاں تک کہ جب ہم صہباء پہنچے، جو خیبر کے قریب ترین مقام ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور عصر کی نماز پڑھائی، پھر زادِ راہ منگوایا تو صرف ستو ہی لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے تر کیا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور ہم نے بھی کھایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے، کلی کی اور ہم نے بھی کلی کی، پھر نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔ (یہ الفاظ قعنبی کی روایت کے ہیں۔) [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6426]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 87، حدیث 6456»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6426 in Urdu