الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
299. سويد بن النعمان الأنصاري
سیدنا سوید بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6429
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا قَرِيبًا مِنْهَا يُقَالُ لَهُ: الصَّهْبَاءُ، فَدَعَا أَصْحَابَهُ بِمَا بَقِيَ مِنْ زَادِهِمْ، فَلَمْ يَأْتُوهُ إِلَّا بِسَوِيقٍ، فَخَلَطَهُ، وَأَكَلَ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ، فَقَامَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کی طرف نکلے اور اس کے قریب ایک مقام پر اترے جسے صہباء کہا جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے ان کے باقی ماندہ زادِ راہ منگوایا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف ستو لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (پانی میں) گھولا اور کھایا، پھر کلی کی اور کھڑے ہو کر مغرب کی نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6429]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 88، حدیث 6459»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6429 in Urdu