الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
305. سويد بن غفلة , مخضرم
سوید بن غفلہ، مخضرم (جاہلیت اور اسلام دونوں دور پائے)
حدیث نمبر: 6444
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بُكَيْرٍ الطَّيَالِسِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: أَتَانَا مُصَدِّقُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ، وَأَخَذَ بِيَدِي، فَقَرَأْتُ فِي عَهْدِهِ: أَنْ لَا تَجْمَعْ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ، وَلَا تُفَرِّقْ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ " فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ عَظِيمَةٍ، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا، ثُمَّ أَتَاهُ بِأُخْرَى دُونَهَا، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا، ثُمَّ قَالَ: " أَيُّ أَرْضٍ تُقِلُّنِي؟ وَأَيُّ سَمَاءٍ تُظِلُّنِي؟ إِذَا أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَقَدْ أَخَذْتُ خِيَارَ مَالِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ ".
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زکات وصول کرنے والا (عامل) ہمارے پاس آیا، میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس نے میرا ہاتھ پکڑا، تو میں نے اس کے عہد نامے میں پڑھا: ”زکات (کم دینے) کے ڈر سے نہ الگ الگ مال کو اکٹھا کیا جائے، اور نہ اکٹھے مال کو الگ الگ کیا جائے۔“ پھر ایک آدمی اس کے پاس ایک بڑی اونٹنی لے کر آیا تو اس نے اسے لینے سے انکار کر دیا، پھر وہ اس سے کم تر ایک اور اونٹنی لے کر آیا تو اسے بھی لینے سے انکار کر دیا، پھر اس نے کہا: کون سی زمین مجھے اٹھائے گی اور کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حال میں جاؤں کہ میں نے کسی مسلمان کا بہترین مال لے لیا ہو؟ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 92، حدیث 6474»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6444 in Urdu