الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
315. سنان بن غرفة
سیدنا سنان بن غرفہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6467
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ سِنَانِ بْنِ غَرَفَةَ، وَلَهُ صُحْبَةٌ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فِي الرَّجُلِ يَمُوتُ مَعَ النِّسَاءِ، وَالْمَرْأَةِ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ، وَلَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا مَحْرَمٌ، قَالَ: يُتَيَمَّمَا، وَلَا يُغَسَّلَا.
سیدنا سنان بن عرفہ رضی اللہ عنہ، جن کی صحبت ثابت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں جو عورتوں میں فوت ہو جائے، اور اس عورت کے بارے میں جو مردوں میں فوت ہو جائے، اور ان میں سے کسی کا کوئی محرم موجود نہ ہو، روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو تیمم کرایا جائے، غسل نہ دیا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6467]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 102، حدیث 6497»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6467 in Urdu