الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
339. سخبرة الأزدي
سیدنا سخبرہ ازدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6583
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى الرَّازِيُّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ سَخْبَرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ أُعْطِيَ فَشَكَرَ، وَابْتُلِيَ فَصَبَرَ، وَظَلَمَ فَاسْتَغْفَرَ، وَظُلِمَ فَغَفَرَ "، ثُمَّ سَكَتَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا لَهُ؟ قَالَ: أُولَئِكَ لَهُمُ الأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ.
سیدنا سخبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے دیا گیا تو اس نے شکر کیا، آزمایا گیا تو اس نے صبر کیا، اس نے ظلم کیا تو استغفار کیا، اور اس پر ظلم کیا گیا تو اس نے معاف کر دیا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس کے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6583]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 138، حدیث 6613»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6583 in Urdu