الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
352. الجعيد بن عبد الرحمن عن السائب
جعید بن عبدالرحمن کی سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6652
ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَا: ثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، قَالَ: ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ، " فَمَسَحَ رَأْسِي، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ، ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ، فَنَظَرْتُ إِلَى خَاتَمِهِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ.
جعید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میری خالہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا بھانجا بیمار ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا فرمائی، پھر وضو کیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا پانی پی لیا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کے پیچھے کھڑا ہوا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت دیکھی جو مسہری کی گھنڈی جیسی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6652]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 157، حدیث 6682»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6652 in Urdu