🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
401. عبد الرحمن أبو الأشعث عن سمرة
عبدالرحمن ابوالاشعث کی سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6935
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا عَفَّانُ (ح) ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الطَّوِيلُ، أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، رَأَيْتُ كَأَنَّ " دَلْوًا دُلِّيَتْ مِنَ السَّمَاءِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ-، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا، فَشَرِبَ شُرْبًا ضَعِيفًا، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ-، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا حَتَّى تَضَلَّعَ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ-، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا، فَشَرِبَ حَتَّى تَضَلَّعَ، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ-، فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا، فَاشْتَطَّتْ مِنْهُ، وَانْتَضَحَ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا ایک ڈول آسمان سے لٹکایا گیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا اور تھوڑا سا پانی پیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا یہاں تک کہ خوب سیراب ہو گئے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا اور خوب سیراب ہونے تک پیا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کے کناروں کو پکڑا تو وہ ان سے دور ہٹ گیا اور (پانی) چھلک گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6935]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 231، حدیث 6965»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6935 in Urdu