الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
415. سليمان بن سمرة عن أبيه
سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6999
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا دُحَيْمٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَأْمُرُنَا بِرَقِيقِ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ الَّذِي هُوَ تِلَادُهُ، وَهُمْ فِي عَمَلِهِ، لَا يُرِيدُ بَيْعَهُمْ، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ لَا نُخْرِجَ عَنْهُمْ مِنَ الصَّدَقَةِ شَيْئًا، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الَّذِي يُعَدُّ لِلْبَيْعِ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیا کرتے تھے کہ آدمی یا عورت کے وہ غلام و لونڈی جو اس کی ذاتی ملکیت ہیں اور اس کے کام میں لگے ہوئے ہیں، اور وہ انہیں بیچنا نہیں چاہتا، ان پر زکوٰۃ میں سے کچھ نہ نکالیں، اور ہمیں حکم دیتے تھے کہ زکوٰۃ اس (مال) سے نکالیں جو تجارت کے لیے تیار رکھا گیا ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6999]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 253، حدیث 7029»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 6999 in Urdu