الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. سن أنس بن مالك، ووفاته رضي الله عنه
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 710
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَاضِي، ثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: غَسَّلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، فَلَمَّا بَلَغْتُ عَوْرَتَهُ، قُلْتُ لِبَنِيهِ: أَنْتُمْ أَحَقُّ بِغَسْلِ عَوْرَتِهِ، دُونَكُمْ فَاغْسِلُوهَا، فَجَعَلَ الَّذِي يَغْسِلُهَا عَلَى يَدِهِ خِرْقَةً وَعَلَيْهَا ثَوْبٌ، ثُمَّ غَسَلَ الْعَوْرَةَ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ ".
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو غسل دیا، جب میں ان کی شرمگاہ تک پہنچا تو ان کے بیٹوں سے کہا: تم اپنے والد کی شرمگاہ دھونے کے زیادہ حق دار ہو، خود اسے دھو لو۔ چنانچہ جس نے اسے دھویا اس نے اپنے ہاتھ پر کپڑا لپیٹا، اور شرمگاہ پر ایک کپڑا پڑا ہوا تھا، پھر کپڑے کے نیچے سے شرمگاہ دھو ڈالی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 249، حدیث 714»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 710 in Urdu