الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. عبد الرحمن بن غنم الأشعري عن شداد بن أوس
عبدالرحمن بن غنم اشعری کی سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7107
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ ابْنِ أَنْعُمَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَعُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، وَشَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: الْمَرْأَةُ إِذَا قَتَلَتْ عَمْدًا لَا تُقْتَلُ حَتَّى تَضَعَ مَا فِي بَطْنِهَا إِنْ كَانَتْ حَامِلًا، وَحَتَّى تُكَفِّلَ وَلَدَهَا، وَإِنْ زَنَتْ لَمْ تُرْجَمْ حَتَّى تَضَعَ مَا فِي بَطْنِهَا، وَحَتَّى تُكَفِّلَ وَلَدَهَا.
سیدنا معاذ بن جبل، ابو عبیدہ بن جراح، عبادہ بن صامت اور شداد بن اوس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت اگر جان بوجھ کر قتل کرے تو اسے اس وقت تک قتل نہ کیا جائے جب تک وہ اپنے پیٹ میں موجود بچہ نہ جن لے، اگر وہ حاملہ ہو، اور جب تک وہ اپنے بچے کے لیے کوئی کفیل مقرر نہ کر لے، اور اگر وہ زنا کرے تو اسے اس وقت تک رجم نہ کیا جائے جب تک وہ اپنے پیٹ میں موجود بچہ نہ جن لے، اور جب تک وہ اپنے بچے کے لیے کوئی کفیل مقرر نہ کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الشين/حدیث: 7107]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 280، حدیث 7138»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7107 in Urdu