الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. كعب الأحبار، عن صهيب
کعب احبار کی سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7269
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْقِيلِيُّ، ثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَرْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُغِيثٍ، عَنْ كَعْبٍ، حَدَّثَنِي صُهَيْبٌ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنَّكَ لَسْتَ بِإِلَهٍ اسْتَحْدَثْنَاهُ، وَلَا بِرَبٍّ ابْتَدَعْنَاهُ، وَلَا كَانَ لَنَا قَبْلَكَ إِلَهٌ نَلْجَأُ إِلَيْهِ، وَنَذَرُكَ، وَلَا أَعَانَكَ عَلَى خَلْقِنَا أَحَدٌ، فَنُشْرِكَهُ فِيكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ قَالَ كَعْبٌ: وَهَكَذَا كَانَ نَبِيُّ اللهِ دَاوُدُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو.
کعب احبار رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے بتایا، کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! بے شک تو ایسا معبود نہیں جسے ہم نے نیا بنایا ہو، اور نہ ایسا رب جسے ہم نے ایجاد کیا ہو، اور نہ تجھ سے پہلے ہمارا کوئی ایسا معبود تھا جس کی طرف ہم پناہ لیتے اور تجھے چھوڑ دیتے، اور نہ کسی نے تیری مدد کی ہماری تخلیق میں کہ ہم اسے تیرے ساتھ شریک کریں، تو بابرکت اور بلند و بالا ہے۔“ کعب رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور اسی طرح اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام دعا کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 34، حدیث 7300»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7269 in Urdu