🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. عاصم بن أبي النجود عن زر
عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7327
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ، وَقَدْ حَكَّ فِي صَدْرِي مِنَ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقُلْتُ: إِنَّهُ قَدْ حَكَّ فِي صَدْرِي مِنَ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ شَيْءٌ قَالَ: نَعَمْ، أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كُنَّا سَفْرًا، أَوْ مُسَافِرِينَ أَنْ لَا نَنْزِعَ أَوْ نَخْلَعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ مِنْ غَائِطٍ، وَلَا بَوْلٍ، وَلَا نَوْمٍ إِلَّا الْجَنَابَةَ ".
وَإِنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يُنَادِيهِ بِصَوْتٍ لَهُ جَهْوَرِيٌّ، أَيَا مُحَمَّدُ، أَيَا مُحَمَّدُ. فَقُلْنَا لَهُ: وَيْحَكَ اخْفِضْ - أَوِ اغْضُضْ - مِنْ صَوْتِكَ، فَإِنَّكَ قَدْ نُهِيتَ مِنْ هَذَا، قَالَ: لَا وَاللهِ حَتَّى أَسْمَعَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " هَاؤُمُ ". قَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا أَحَبَّ قَوْمًا، وَلَمْ يَلْحَقْ بِهِمْ؟ قَالَ: " ذَلِكَ مَعَ مَنْ أَحَبَّ، الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ.
زر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جبکہ موزوں پر مسح کے بارے میں میرے دل میں کچھ کھٹک تھی، میں نے عرض کیا: مجھے موزوں پر مسح کے بارے میں کچھ کھٹک ہو رہی ہے۔ انہوں نے فرمایا: ہاں، ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب ہم سفر میں یا مسافر ہوں تو تین دن رات اپنے موزے نہ اتاریں، نہ پاخانے کی وجہ سے، نہ پیشاب کی وجہ سے اور نہ نیند کی وجہ سے، سوائے جنابت کے۔“ اور ایک بدوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بلند آواز سے پکارنے لگا: اے محمد، اے محمد! ہم نے اس سے کہا: افسوس ہے تم پر، اپنی آواز نیچی کرو، تمہیں اس سے منع کیا جا چکا ہے۔ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم، یہاں تک کہ وہ مجھے سن لیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں سنو۔“ اس نے پوچھا: آپ کا کیا خیال ہے اس آدمی کے بارے میں جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہو مگر ان سے جا نہ ملا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسی کے ساتھ ہو گا جس سے محبت رکھتا ہے، آدمی اسی کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7327]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 58، حدیث 7358»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7327 in Urdu