الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. عاصم بن أبي النجود عن زر
عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7352
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَبِيبٍ الطَّرَائِفِيُّ الرَّقِّيُّ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ، ثَنَا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ بَدْرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْنَا، فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا: إِنَّ لِلتَّوْبَةِ بَابًا عَرْضُ مَا بَيْنَ مِصْرَاعَيْهِ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، لَا يُغْلَقُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا "، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا.
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے بیان کرنے لگے: ”توبہ کا ایک دروازہ ہے جس کے دونوں پٹوں کے درمیان چوڑائی مشرق و مغرب کے درمیان کی مسافت جتنی ہے، وہ اس وقت تک بند نہیں ہو گا جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہو جائے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”جس دن تیرے رب کی بعض نشانیاں ظاہر ہوں گی، اس دن کسی ایسے شخص کا ایمان لانا اسے فائدہ نہیں دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو، یا اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی ہو۔“ [سورۃ الانعام: 158] [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7352]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 65، حدیث 7383»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7352 in Urdu