الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب (أحاديث 7388–7425)
باب (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7402
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِمَارًا وَحْشِيًّا، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى مَا فِي وَجْهِي مِنْ رَدِّ هَدِيَّتِهِ، قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ، وَلَكِنَّا حُرُمٌ.
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جنگلی گدھا ہدیہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں واپس کر دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چہرے پر ہدیہ واپس کیے جانے کی ناگواری دیکھی تو فرمایا: ”سن لو، ہم نے یہ تمہیں واپس اس لیے نہیں کیا کہ تمہاری بےقدری کی، بلکہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7402]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 84، حدیث 7433»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7402 in Urdu