الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. خالد بن معدان، عن أبي أمامة رضي الله عنه
خالد بن معدان کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7450
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ الْعَسْكَرِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعِيَّ مِنَ الْإِيمَانِ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ النَّارِ، وَالْفُحْشَ وَالْبَذَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ النَّارِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ الْجَنَّةِ " فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ لِأَبِي أُمَامَةَ: إِنَّا لَنَقُولُ فِي الشِّعْرِ: إِنَّ الْعِيَّ مِنَ الْحُمْقِ، فَقَالَ: تَرَانِي أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتُحَسِّنُ بِشِعْرِكَ النَّتِنَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا اور کم گوئی ایمان میں سے ہیں، یہ دونوں جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرتے ہیں، اور بےحیائی اور بدزبانی شیطان کی طرف سے ہیں، یہ دونوں جہنم کے قریب اور جنت سے دور کرتے ہیں۔“ اس پر ایک بدوی نے ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہم تو شعر میں کہتے ہیں کہ کم گوئی حماقت میں سے ہے۔ انہوں نے فرمایا: کیا تم مجھے یہ کہتے دیکھ رہے ہو کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا“ اور تم اپنے بدبودار شعر سے اسے اچھا بنانا چاہتے ہو (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مقابلے میں اپنے شعر کو پیش کرتے ہو)؟ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7450]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 96، حدیث 7481»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7450 in Urdu