🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. أنس بن النضر الأنصاري عم أنس بن مالك رضي الله عنه
سیدنا انس بن نضر انصاری رضی اللہ عنہ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے چچا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 765
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ عَمَّهُ أَنَسَ بْنَ النَّضْرِ غَابَ عَنْ قِتَالِ بَدْرٍ، فَقَالَ: " غِبْتُ عَنْ أَوَّلِ قِتَالِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُشْرِكِينَ، لَئِنْ أَشْهَدَنِي اللهُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَرَيَنَّ اللهُ مَا أَصْنَعُ " فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ وَهُزِمَ النَّاسُ، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي الْمُسْلِمِينَ - وَأَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا جَاءَ بِهِ هَؤُلَاءِ " - يَعْنِي الْمُشْرِكِينَ - ثُمَّ أَخَذَ السَّيْفَ فَلَقِيَ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ، فَقَالَ: " أَيْ سَعْدُ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ الْجَنَّةِ دُونَ أُحُدٍ " فَمَضَى فَقُتِلَ، فَمَا عُرِفَ حَتَّى عَرَفَتْهُ أُخْتُهُ مِنْ حُسْنِ بَنَانِهِ، وَإِذَا بِهِ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ مِنْ طَعْنَةٍ بِرُمْحٍ، وَضَرْبَةٍ بِسَيْفٍ، وَرَمْيَةٍ بِسَهْمٍ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے چچا سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک نہ ہو سکے تھے، تو انہوں نے کہا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مشرکین کے خلاف پہلی جنگ میں شریک نہ ہو سکا، اگر اللہ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی معرکے میں حاضر کیا تو اللہ ضرور دیکھے گا کہ میں کیا کرتا ہوں۔“ پھر جب غزوہ احد کا دن آیا تو انہوں نے مشرکین کا سامنا کیا، اور لوگ شکست کھا گئے، تو انہوں نے کہا: ”اے اللہ! میں تیرے حضور ان کے کیے پر معذرت کرتا ہوں“ - یعنی مسلمانوں کے - ”اور جو یہ لائے ہیں اس سے تیرے حضور بری ہوں“ - یعنی مشرکین کے - پھر تلوار اٹھائی اور سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے ملے، اور کہا: ”اے سعد! مجھے احد کے پاس ہی جنت کی خوشبو آ رہی ہے۔“ پھر آگے بڑھے تو شہید کر دیے گئے، انہیں پہچانا نہ جا سکا یہاں تک کہ ان کی بہن نے ان کی انگلیوں کی بناوٹ سے انہیں پہچانا، ان کے جسم پر نیزوں کے وار، تلوار کی ضربیں اور تیروں کے نشانات ملا کر اسی سے زائد زخم تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 765]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 264، حدیث 769»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 765 in Urdu