الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. عفير بن معدان، عن سليم بن عامر
عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7687
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الشَّامُ صَفْوَةُ اللهِ مِنْ بِلَادِهِ، يَجْتَبِي صَفْوَتَهُ مِنْ عِبَادِهِ، فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الشَّامِ إِلَى غَيْرِهَا، فَبِسَخْطَةٍ، وَمَنْ دَخَلَهَا فَبِرَحْمَةٍ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شام اللہ کے ملکوں میں سے اس کا چنیدہ ملک ہے، وہ اپنے بندوں میں سے اپنے چنیدہ لوگوں کو چنتا ہے، تو جو شام سے نکل کر کہیں اور چلا گیا تو یہ (اللہ کی) ناراضی کی وجہ سے ہے، اور جو اس میں داخل ہوا تو یہ رحمت کی وجہ سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7687]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 171، حدیث 7718»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7687 in Urdu