الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. إياس بن عبد الله بن أبي ذباب
سیدنا ایاس بن عبداللہ بن ابی ذباب رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 780
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدِ اللهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَضْرِبُوا إِمَاءَ اللهِ قَالَ: فَذَئِرَ النِّسَاءُ وَسَاءَتْ أَخْلَاقُهُنَّ عَلَى أَزْوَاجِهِنَّ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللهِ ذَئِرَ النِّسَاءُ، وَسَاءَتْ أَخْلَاقُهُنَّ عَلَى أَزْوَاجِهِنَّ مُنْذُ نَهَيْتَ عَنْ ضَرْبِهِنَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " فَاضْرِبُوهُنَّ " فَضَرَبَ النَّاسُ النِّسَاءَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَأَتَى نِسَاءٌ كَثِيرٌ يَشْتَكِينَ الضَّرْبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَصْبَحَ: " لَقَدْ أَطَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللَّيْلَةَ سَبْعُونَ امْرَأَةً كُلُّهُنُّ يَشْتَكِينَ مِنَ الضَّرْبِ، وَأَيْمُ اللهِ، لَا تَجِدُونَ أُولَئِكَ خِيَارَكُمْ.
سیدنا ایاس بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی باندیوں کو مت مارو۔“ اس پر عورتیں شوخ ہو گئیں اور اپنے شوہروں کے ساتھ ان کا رویہ خراب ہو گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب سے آپ نے عورتوں کو مارنے سے منع کیا ہے، وہ شوخ ہو گئی ہیں اور اپنے شوہروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو انہیں مارو۔“ چنانچہ لوگوں نے اس رات اپنی عورتوں کو مارا، پھر بہت سی عورتیں مار پیٹ کی شکایت لے کر آئیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح ہوتے ہی فرمایا: ”آج رات آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ستر عورتیں مار پیٹ کی شکایت لے کر آئی ہیں، اور اللہ کی قسم! تم ان کو اپنے میں سے بہتر نہیں پاؤ گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 270، حدیث 784»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 780 in Urdu