الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. يحيى بن أيوب المصري، عن عبيد الله بن زحر، عن علي بن يزيد، عن القاسم، عن أبي أمامة الباهلي
یحییٰ بن ایوب مصری کی عبیداللہ بن زحر، علی بن یزید اور قاسم کے واسطے سے ابواُمامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7820
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: كَانَتْ جَارِيَةٌ لِأَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو تَرْعَى غَنَمًا، فَعَطِبَتْ شَاةٌ مِنْهَا، فَكَسَرَتْ حَجَرًا مِنَ الْمَرْوَةِ فَذَبَحَتْهَا، فَأَتَتْ بِهَا إِلَى عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو فَأَخْبَرَتْهُ، فَقَالَ لَهَا: اذْهَبِي بِهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا أَنْتِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " هَلْ أَفْرَيْتِ الْأَوْدَاجَ؟ " قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: كُلُّ مَا فَرَى الْأَوْدَاجَ مَا لَمْ يَكُنْ قَرْضَ سِنٍّ، أَوْ حَزَّ ظُفْرٍ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی ایک باندی بکریاں چرا رہی تھی، تو ان میں سے ایک بکری مرنے کے قریب ہو گئی، تو اس نے مروہ کا ایک پتھر توڑا اور اسے ذبح کر دیا، پھر وہ اسے لے کر عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور انہیں بتایا، تو انہوں نے اس سے کہا: اسی حالت میں اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم نے رگیں کاٹ دی تھیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ فرمایا: ”جس چیز سے بھی رگیں کٹ جائیں وہ (ذبح کے لیے کافی ہے)، سوائے دانت سے کاٹنے یا ناخن سے چیرنے کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7820]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 211، حدیث 7851»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7820 in Urdu