الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. عثمان بن أبي العاتكة، عن علي بن يزيد
عثمان بن ابی عاتکہ کی علی بن یزید سے روایات
حدیث نمبر: 7845
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَسَوَّكُوا، فَإِنَّ السِّوَاكَ مَطْيَبَةٌ لِلْفَمِ، مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ مَا جَاءَنِي جِبْرِيلُ إِلَّا أَمَرَنِي بِالسِّوَاكِ حَتَّى لَقَدْ حَسِبْتُ أَنْ يَفْرِضَهُ عَلَيَّ وَعَلَى أُمَّتِي، وَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي فَرَضْتُهُ عَلَيْهِمْ، إِنِّي لَأَسْتَاكُ حَتَّى لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ أُحْفِيَ مَقَادِمَ فَمِي.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسواک کیا کرو، کیونکہ مسواک منہ کو پاکیزہ کرنے والی اور رب کو راضی کرنے والی چیز ہے“
”جبریل جب بھی میرے پاس آئے، مجھے مسواک کا حکم ضرور دیا، یہاں تک کہ مجھے یہ خیال ہوا کہ وہ اسے مجھ پر اور میری امت پر فرض کر دیں گے، اور اگر مجھے اپنی امت پر تنگی کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اسے ان پر فرض کر دیتا۔ میں اتنی مسواک کرتا ہوں کہ مجھے ڈر ہونے لگا کہیں میں اپنے منہ کا اگلا حصہ گھس نہ ڈالوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7845]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 220، حدیث 7876»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7845 in Urdu