🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
132. أبو عبد الرحيم خالد بن أبي يزيد، عن أبي عبد الملك علي بن يزيد، عن القاسم
ابوعبدالرحیم خالد بن ابی یزید کی ابوعبدالملک علی بن یزید کے واسطے سے قاسم سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7864
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرٍ الْحَذَّاءُ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ - فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ إِذْ أُتِيَ بِقَدَحٍ فِيهِ شَرَابٌ، فَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا عُبَيْدَةَ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أَنْتَ أَوْلَى بِهِ يَا نَبِيَّ اللهِ. قَالَ: خُذْ فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَدَحَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبَ خُذْ يَا نَبِيَّ اللهِ، قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اشْرَبْ، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ فِي أَكَابِرِنَا، فَمَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلَّ كَبِيرَنَا فَلَيْسَ مِنَّا.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے کہ ایک پیالہ لایا گیا جس میں کوئی مشروب تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ سیدنا ابوعبیدہ کو دیا، تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لو۔ تو سیدنا ابو عبیدہ نے پیالہ لیا، پھر پینے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ لیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیو، کیونکہ برکت ہمارے بڑوں میں ہوتی ہے، پس جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7864]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 227، حدیث 7895»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 7864 in Urdu